05:10 pm
پنجاب میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی کمی آگئی

پنجاب میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی کمی آگئی

05:10 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں بڑی حد تک کمی واقع ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی شرح 77فیصد تک کم ہو گئے ہیں۔پنجاب میں پچھلے ماہ 13جون کو 2705 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، یکم جولائی کو کم ہوکر یومیہ تعداد 761 رہ گئی، جبکہ آج پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 646 رپورٹ ہوئی ہے۔نئے کیسز کے ساتھ صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 82669 ہوگئی ہے۔ اسی طرح لاہور آدھا پنجاب ہے، لاہور میں 13جون سے کمی آنا شروع ہوئی، اس روز لاہور میں 1100 سے زائد کیسز تھے لیکن تعداد کم ہو
کر آج صرف 334 رہ گئی ہے۔ یعنی آج لاہور میں 334 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔نئے کیسز کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 42998 ہوگئی ہے۔ اسی طرح لاہور میں آج 5 اموات رپورٹ ہوئی ہے۔