10:30 am
بارش آندھی ،طوفان۔۔آج کون کون سے علاقوں میں بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کی  شاندار پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر جنوبی علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا تاہم بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں آج بھی بارش ہوگی۔ ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص اور مٹھی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گزشتہ روز کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی میں تیس ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں تئیس ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس10ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس8، ناظم آبادمیں6.4، صدرمیں6 ملی میٹربارش ریکارڈ اوریونیورسٹی روڈ/موسمیات میں 5.8بارش ریکارڈ کی گئی۔بادل برستے ہی کئی 
علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، کھوکھراپار ، کورنگی اور ضیا کالونی میں بجلی بند ہو گئی۔ گلشن حدید ، لیاقت آباد اور اسکیم تینتیس کے کئی علاقے بھی بجلی سے محروم ہو گئے۔بارش کے بعد گلشن حدید، سرجانی، نارتھ کراچی، ناظم آباد اور صدر کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے بعد کےالیکٹرک کا ترسیلی نظام جواب دے گیا۔شہر میں موسم بہتر ہونے کے بعد بجلی کی طلب3ہزارسے کم ہوکر2800میگاواٹ ہوگئی ہے۔ بجلی کی طلب اور رسد کا فرق 200میگاواٹ رہنے کے باجود بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی۔صوبہ پنجاب کے بیشتر جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ نارووال، سیالکو ٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری اور ٹیکسلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے۔خٰبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا تاہم دیر، بونیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ،کوہاٹ، پشاور، مردان اور چارسدہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی