08:19 am
کرونا سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے انتقال کی خبر وائرل ، حقائق سامنے آتے ہی پاکستانی آگ بگولا

کرونا سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے انتقال کی خبر وائرل ، حقائق سامنے آتے ہی پاکستانی آگ بگولا

08:19 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے بعد انہوںنے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا تاہم کچھ گھنٹے قبل خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انتقال کر گئے ہیں ۔ خبر کا پھیلنا تھا کہ سوشل میڈیا کے پاکستانی اور بھارتی صارفین میں ہلچل مچ گئی اور کومنٹس پر کومنٹس شروع ہو گئے ۔ تاہم جیسے ہی خبر اعلیٰ حکومتی حلقوں تک پہنچی تو پتہ چلا کہ یہ شاہ محمود قریشی اللہ کے فضل و کرم سے حیات ہیں اور یہ خبر بھارتی ہیکرز نے سوشل میڈیا پر وائرل کی ۔
اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے بھی اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا پر میرے پیج کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا ہے، میرے احباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، اللہ کا شکر ہے میں خیریت سے ہوں اور صحت یابی کی طرف گامزن ہوں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ میری صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔ واضح رہے کہ 3 جولائی کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ہلکا سا بخار محسوس کیا تو فوراً خود کو گھر میں قرنطینہ کردیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، وزارت کے امور گھر سے ہی سر انجام دوں گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔