08:57 am
توہینِ عدالت کیس، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا،آج کی بڑی خبر

توہینِ عدالت کیس، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا،آج کی بڑی خبر

08:57 am

اسلم آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ پٹیشنر میاں فیصل ایڈووکیٹ کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔نااہلی کیس میں عدالت نے 29 جنوری کو فیصل واوڈا کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا فیصل واوڈا کی جانب سے ابھی تک جواب نہیں آیا؟بیرسٹر جہانگیر 
جدون نے جواب دیا کہ 5 مہینے ہو گئے ہیں، فیصل واوڈا جواب داخل ہی نہیں کرانا چاہتے، انہوں نے جواب داخل نہ کرا کے عدالتی حکم عدولی کی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصل واوڈا کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا جائے، مفادِ عامہ کا کیس ہے، فیصل واڈا وفاقی وزیر ہیں اور روز فیصلے کر رہے ہیں، ان کی نا اہلی کا کیس دو جمع دو چار کی طرح سادہ ہے۔جسٹس عامر فاروق نے ان سے استفسار کیا کہ اگر یہ نتیجہ ساڑھے چار یا ساڑھے تین نکل آیا تو پھر کیا ہو گا؟ نا اہلی کیس پہلے ہی سماعت کے لیے مقرر کر چکے ہیں۔