10:19 pm
ریلوے ٹریک  ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ریلوے فارغ،چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس نے ریلوے تھرتھلی مچادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے میں پہلے ہی 77 ہزار ملازمین ہیں، وزیر ریلوے مزید ایک لاکھ ملازمین کو کہاں بھرتی کریں گے؟سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  نے کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ  چین سے ایم ایل ون کا ملنے والا پیسہ تو ایک لاکھ ملازمین ہی لے جائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوےکو اس کے قانون اور ضابطوں کے مطابق جیسا چلایا جانا چاہیے نہیں چلایاجارہا،
ریلوے کا انفرا اسٹرکچر برباد، ملازمین بھی ریلوے کو چلانے کے اہل نہیں ،ریلوے کےآپریشن اور اس کے سیکرٹریٹ کی اوپر سے نیچے تک اوور ہالنگ کی ضرورت ہے،حکومت کو ریلوے کو قابل عمل بنانے کے لیے سنجیدہ سوچ بچار کرنا ہو گی۔چیف جسٹس سیکرٹری ریلوے کی سرزنش کرتے ہوئے بولے کہ 'سیکرٹری صاحب آپ سے ریلوے نہیں چل رہی، ریلوے کے سیکرٹری، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، ریلوے کا ٹریک لوگوں کےلیے ڈیتھ ٹریک بن چکا۔انہوں نے کہا کہ عدالت توقع کرتی ہےحکومت ریلوےکی حالت بہتراورسفرمحفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے گی، ریلوےکی بہتری، حادثات سےبچاؤکے اقدامات پرمبنی رپورٹ ایک ماہ میں سپریم کورٹ میں پیش کی جائے۔اس موقع پر سیکرٹری ریلوے نے عدالت کوبتایاکہ کراچی سرکلر ریلوے پر کافی پیش رفت ہوئی ہے، اردویونیورسٹی کے قریب نالہ اور ناظم آباد کے قریب گرین لائن ٹریک کی وجہ سے رکاوٹیں ہیں، اگرسندھ حکومت ان 2 مقامات پر رکاوٹیں دور کردے تو کراچی سرکلرریلوے جلد آپریشنل ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا سری لنکا کو کروڑوں ڈالر دینے کااعلان

بھارت کی جانب سے 2003سے2021تک 13ہزار627بارایل اوسی کی خلاف ورزی ہوئی جس میں310 شہری شہیدہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے 11امیدواروںکی کامیابی میں پرویزالٰہی کا ہاتھ نکل آیا

ایف اےٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو جون تک گرےلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ

سیالکوٹ: پولیس بھرتی ٹیسٹ میں دوڑکےدوران نوجوان انتقال کرگیا،ریسکیوذرائع

کورونا کیسز میں کمی ۔۔ ایس او پیز تبدیل۔۔ 15 مارچ سے شادی ہالز میں انڈور فنکشنز کرنے کی اجازت، نوٹیفیکشن جاری

سینیٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔ ارکان کی پریشانیوں میں اضافہ ۔۔۔  پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

 چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار

 دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں کھانے کے معیار کی نگرانی کا کوئی اتھارٹی موجود نہیں ہے: رحمان ملک

 میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔اعظم خان سواتی

شریف خاندان کا جاتی امرا کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا

بٹگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ظاہر شاہ نامی شخص جاں بحق

پاکستان میں کتنی رشوت دی جاتی ہے ؟؟ گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کی بڑی رقم چوری،پولیس نے ریلوے ملازم سمیت ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا