06:06 pm
بلوچستان کے 16اضلاع میں ایک ہفتے سے کرونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا

بلوچستان کے 16اضلاع میں ایک ہفتے سے کرونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا

06:06 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نے  کروناوائرس کے حوالے سے ایک شاندار خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے 16اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک بھی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا۔صوبے میں احتیاطی تدابیر اپنانے سے کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ یہ بات ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہی ہے۔ ۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی کاکہناتھاکہ بلوچستان میں کورونا وائرس کو داخل ہوئے 4 ماہ
ہوگئے صوبائی حکومت کی جانب سے محدود وسائل میں کورونا سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ،انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے ، رواں ماہ یکم سے 8 جولائی تک 3331 ٹیسٹ کئے گئے اوران آٹھ دنوں میں 576 کیسز پازیٹیو آئے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کو کریڈٹ جاتا ہے بلکہ عوام کے تعاون سے مثبت کیسز میں کمی آئی ہے، لیاقت شاہوانی نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے سے کیسز کے پھیلا کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا تاہم اب آہستہ آہستہ لوگوں میں شعور آرہی ہے