06:03 am
پاکستانی بہنیں کھانے کیلئے آن لائن آرڈر کرنے سے محتاط رہیں ۔۔! شرمناک خبر

پاکستانی بہنیں کھانے کیلئے آن لائن آرڈر کرنے سے محتاط رہیں ۔۔! شرمناک خبر

06:03 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی بہنیں کھانے کیلئے آن لائن آرڈر کرنے سے محتاط رہیں ، اہم شہرمیں خاتون سکول ٹیچر کو آن لائن آرڈر پر کھانا دینے آیا شخص ۔۔۔! شرمناک خبر ۔۔۔۔تھانہ کوٹ رادھاکشن کی حدود میں کھانے کی ڈلیوری دینے آئے اوباش ہوٹل مالک طالب میو نے سکول ٹیچر کو اس کے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بجرم 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 
کوٹرادھاکشن میں ہوٹل مالک طالب میو نے پاکستان ریسٹورنٹ کے نام سے ہوٹل بنا رکھا ہے۔ ہوٹل مالک لوگوں کے گھروں میں کھانے کی ڈلیوری بھی دیتے ہیں۔ گزشتہ روز سکول ٹیچر کومل نے پاکستان ریسٹورنٹ پر کھانے کا فون پر آرڈر دیا جو کہ آرڈر ہوٹل مالک اپنے دو کس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ لے کر ٹیچر کے گھر کے باہر پہنچا تو آواز دی کہ کھانے لے جائیں، جیسے ہی ٹیچر نے دروازہ کھولا تو ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور اوباش ملزم ہوٹل مالک نے ٹیچر کومل کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کے دو ساتھی اسلحہ کے زور پر ٹیچر کو حراساں کرتے رہے تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے سکول ٹیچر کومل کی درخواست پر ملزم ہوٹل مالک کے خلاف بجرم 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا پولیس نے فوری طورپر کارروائی کرکے اوباش ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا