01:13 pm
پاکستانی کس راہ کو چل پڑے ، لاہور میں چھوٹے بھائی  نے CAکر رہے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

پاکستانی کس راہ کو چل پڑے ، لاہور میں چھوٹے بھائی نے CAکر رہے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

01:13 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی کس راہ کو چل پڑے ، لاہور میں چھوٹے بھائی نے CAکر رہے بڑے بھائی کو قتل کر دیا ، وجہ ایسی کہ ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ۔۔۔  بڑے بھائی کو جنسی تعلقات پر مجبور کرنے پر چھوٹے بھائی نے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ چوہنگ کے قریب رائیونڈ روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طالب علم کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کر دیا گیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ ساتھ رہنے والے چھوٹے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع کی تو انہیں مقتول کے چھوٹے بھائی پر شک ہوا۔جب پولیس نے اس سے تفتیش کی تو حیران کن انکشافات دیکھنے
میں آئے۔ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے بھائی کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ مجھے جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرتا تھا۔حسان امجد کے جرم قبول کرنے پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ حسان اپنے بڑے بھائی کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر والوں کو بتایا تھا کہ حسن کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کیا گیا ہے۔جب چھوٹے بھائی کے بتانے پر ان کے والد جائے وقوعہ پر پہنچے تو لاش کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے۔انہوں نے بتایا کہ بڑے بیٹے پر اتنا شدید تشدد کیا گیا تھا کہ اسے دیکھا بھی نہیں جا رہا تھا۔لاش میں شیشے کے ٹکڑے پیوست تھے اور جسم پر سگریٹ سے جلانے کے نشانات موجود تھے۔ اور ہم نے چھوٹے بیٹے کے بتانے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔والدین نے نے چھوٹے بیٹے کے اقبال جرم پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بھائی کے بڑے بھائی کو قتل کرنے کا جرم قبول کرنا ہمارے لئے شدید دھچکے کا باعث بنا ہے کیونکہ دونوں بھائیوں میں بہت پیار تھا ہم نے کبھی انہیں ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے ہوئے نہیں دیکھا، لیکن اس واقعے نے انہیں حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔