03:03 pm
شہلارضاکاانکارجبکہ پیپلزپارٹی کے اہم ترین  رہنما ء نے عزیربلوچ سےملاقاتوں کااعتراف کرلیا

شہلارضاکاانکارجبکہ پیپلزپارٹی کے اہم ترین رہنما ء نے عزیربلوچ سےملاقاتوں کااعتراف کرلیا

03:03 pm

کراچی(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے ملاقاتوں کا اعتراف کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عزیر بلوچ سے ملے بھی ہیں اور ان کے گھر کھانا بھی کھایا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وزیراطلاعات سندھ  ناصرحسین شاہ کے ساتھ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مرزا فیملی کے پاس تو بدین میں ایک انچ زمین نہیں تھی، آصف زردری نے ان کو نوازا۔ فہمیدہ مرزا
کو اسپیکر اور ذوالفقارمرزا کو وزیرداخلہ بنایا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ فہمیدہ مرزا کل جھوٹ بول رہی تھیں۔ جن کی بدولت مقام ملا ان کا احساس کریں۔ ہم برے تھے تو فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا نے 2013ء میں پیپلزپارٹی کا ٹکٹ کیوں مانگا تھا؟ یہ بھی کہا کہ انہوں نے ابھی صرف ٹریلر دکھایا ہے۔سعید غنی نے گینگسٹر عزیر بلوچ سے ملاقاتوں اور ان کے گھر کھانا کھانے کا اعتراف بھی کیا۔ انہوں نے علی زیدی کو بھی چیلنج کیا کہ ان پر لگائے گئے الزامات پر علی زیدی ان کا سامنا کریں۔ یہ الزام بھی لگایا کہ علی زیدی، عارف علوی اور عمران اسماعیل نے امن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی تھی۔