04:04 pm
ایک گھر بناؤ ،3لاکھ روپے سبسڈی پاؤ۔۔وزیراعظم عمران خان کا نیاہاؤسنگ منصوبے کے تحت  گھر کیلئے سبسڈی کااعلان

ایک گھر بناؤ ،3لاکھ روپے سبسڈی پاؤ۔۔وزیراعظم عمران خان کا نیاہاؤسنگ منصوبے کے تحت گھر کیلئے سبسڈی کااعلان

04:04 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت ہر گھر کے لیے 3 لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تعمیراتی و ترقی سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی جبکہ 5 مرلے کے گھر کے لیے صرف 5 فیصد سود دینا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس اسکیم کے لیے ہمیں 31 دسمبر تک کا وقت ملا ہے لہٰذا جلد فائدہ اٹھایا جائے کیونکہ اسکے بعد عالمی ذمہ داریاں 
لاگو ہو جائیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے 330 ارب روپے رکھ رہے ہیں۔ ہم نے تعمیراتی شعبے کے لیے ٹیکسز بھی کم کیے ہیں اس طرح سستے گھر تعمیر ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نیا پاکستان پراجیکٹ شروع کیا اور کمزور طبقے کے لیے ہاؤسنگ اسکیم لے کر آئے۔ لوگوں کو روزگار دینے کے لیے ہم نے تعمیراتی شعبے پر کام شروع کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کو بہت مشکلات کا سامنا تھا جن کی مشکلات کم کی گئیں۔ این او سیز کے حصول کے لیے مشکلات ختم کریں گے۔