04:52 pm
پاکستانی معیشت کب تک بحال ہوگی۔؟عالمی مالیاتی ادارے کی شاندار پیشگوئی،پوری قوم کیلئے خوشخبری

پاکستانی معیشت کب تک بحال ہوگی۔؟عالمی مالیاتی ادارے کی شاندار پیشگوئی،پوری قوم کیلئے خوشخبری

04:52 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نےمالی سال 2021ء کےدوران پاکستان کی معیشت میں بحالی کی پیشگوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ملکوں کے پالیسی اقدامات کے عنوان سے رپورٹ میں کہاکہ مالی سال 2021ء میں معاشی بحالی کے باعث پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری کا امکان ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کےلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیاگیا۔ وفاقی حکومت
نے اپریل کے وسط سے صوبوں کےساتھ روابط کے ذریعے لاک ڈاون میں بتدریج نرمی کرتے ہوئے ایسی صنعتوں کو اپنی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جہاں کورونا کے پھیلاو کا خدشہ کم تھا، اسی طرح چھوٹی دکانوں کو بھی نئے ایس او پیز پر عملدرآمد کےساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 24 مارچ کو 12 سو ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جس پر اب عملدرآمد کیا جارہا ہے اور مالی سال 21-2020 میں جاری رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں