10:17 pm
پاکستان میں دبئی کی طرز پر نیا شہر بسانے کیلئے5 ہزار ارب کی سرمایہ کاری، شہر میں کیا کچھ سہولیات مہیا کی جائیں گی ؟ جانیں

پاکستان میں دبئی کی طرز پر نیا شہر بسانے کیلئے5 ہزار ارب کی سرمایہ کاری، شہر میں کیا کچھ سہولیات مہیا کی جائیں گی ؟ جانیں

10:17 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں دبئی کی طرز پر نیا شہر بسانے کیلئے5 ہزار ارب کی سرمایہ کاری، شہر میں کیا کچھ سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے شمال میں دبئی کی طرز پر جدید شہر بسانے کا فیصلہ کرلیا، نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل ہوگا، نئے شہر میں ایک بڑی جھیل اور تین بیراج بھی بنائے جائیں گے، پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے شمال میں دبئی کی طرز پر جدید ترین شہر بسانے کے لئے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری 
دے دی ہے۔ پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی اور وزیراعلیٰ اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ ریورراوی فرنٹ اتھارٹی لاہور کے شمال میں نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی۔ نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا جو ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہوگا۔ نجی شعبے کی طرف سے اس منصوبے میں پانچ ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز بنائی جائیں گی۔ نیا شہر بسنے سے لاہور شہر میں ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایہ جاسکے گا۔ نئے شہر میں ایک بڑی جھیل بھی بنائی جائے گی اورتین بیراج بھی بنیں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز گزشتہ روز وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے بھی صدر مملکت عارف علوی سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔ جس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے صدر مملکت کو پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں آئندہ چند ماہ میں بڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سے متعلقہ پالیسیاں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی جارہی ہیں۔ صدر مملکت نے ہاؤسنگ سیکٹر کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا