03:27 pm
عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ ہو گیا

عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ ہو گیا

03:27 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جلد تبدیل کیا جانے والا ہے۔ موقر قومی اخبار روزنامہ جنگ میں اپنے کالم میں سہیل وڑائچ لکھتے ہیں کہ عثمان بزدار کا متبادل لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انھوںنے کہا کہ علیم خان اور محسن لغاری
بڑے نام ہیں۔ اگلے چھ ماہ کے گرد ریڈ سرکل لگا دیا گیا ہے اور اب برق رفتاری سے کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ترجمان طوطوں کے بولنےکا وقت نکل گیا ہے اب حکومت کو ڈلیور کرکے دکھانا ہوگا۔انھوںنے مزید کہا کہ امیدواروں میں علیم خان، محسن لغاری، ہاشم جواں بخت، اور میاں اسلم اقبال فیورٹ امیدوار ہیں