06:35 am
74افراد جاں بحق ، پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر

74افراد جاں بحق ، پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر

06:35 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انا للہ واناالیہ راجعون ،74افراد جاں بحق ، پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ۔۔۔۔ پاکستان میں کورونا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی، جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہزار ایک سو ستانوے ہو گئی، مزید 2 ہزار سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، مریضوں کی تعداد دو لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ سو بہتر ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی ہزاروں کے
حساب سے بڑھ رہی ہے۔ موذی وبا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی۔ جاں بحق افرادکی تعداد پانچ ہزار ایک سو ستانوے ہو گئی۔ کورونا کے مزید 2 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی۔پنجاب میں 86 ہزار 556، سندھ میں ایک لاکھ 3 ہزار 836، خیبر پختونخوا 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار157 مریض ہیں۔ اسلام آباد میں 14 ہزار 23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 564 ہے۔ ملک بھرمیں کورونا سے متاثر ایک لاکھ 56 ہزار 700 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔