04:39 pm
ملک میں کرونا وائرس کی کمی کی واضح علامات دکھائی دے رہی ہیں، اسدعمر

ملک میں کرونا وائرس کی کمی کی واضح علامات دکھائی دے رہی ہیں، اسدعمر

04:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراسد عمر کا کہناہے کہ ملک سےکرونا وائرس کے خاتمے کی واضح علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ایس او پیرز پر عملدرآمد کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں ،انھوںکہا کہ آکسیجن اور وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد میں 28فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ حفاظتی تدابیر کو نہ اپنایا گیا تو وہی
ہوگا جو بھارت اور برازیل میں ہورہا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ 20 جون کو پاکستان میں کورونا کے 2969 مریض آکسیجن پر تھے، 20 جون کو پاکستان میں کورونا کے 546 مریض وینٹی لیٹر پر تھے، اب الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر 1762، وینٹی لیٹر پر 394 تھی۔انھوںنے کہا کہ انشاا للہ جلدہی پاکستان کرونا فری ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔