05:11 am
گھریلو حالات نے 5جانیں لے لیں،ماں باپ بھوکے بچوں کو روتا نہ دیکھ سکے،میاں بیوی 3بچوں سمیت نہر میں کود گئے

گھریلو حالات نے 5جانیں لے لیں،ماں باپ بھوکے بچوں کو روتا نہ دیکھ سکے،میاں بیوی 3بچوں سمیت نہر میں کود گئے

05:11 am

ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک)منڈی فیض آباد کےقریب گھریلو حالات سے تنگ میاں بیوی 3 بیٹیوں سمیت کیوبی لنک نہر میں کود گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام افراد کی تلاش شروع کردی تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران تاحال کسی بھی ڈوبنے والے کی لاش نہیں ملی۔دوسری جانب پولیس
کے مطابق بیوی اور تین بیٹیوں سمیت نہرمیں کودنے والے 35 سالہ فیاض کا تعلق گاؤں سلیم پور کچہ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ تھانہ منڈی فیض آباد میں درج کرلی ہے۔