04:46 am
کورونا مزید کتنی درجن زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 2 لاکھ 55 ہزار 769 شہری متاثر

کورونا مزید کتنی درجن زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 2 لاکھ 55 ہزار 769 شہری متاثر

04:46 am


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 769 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 386 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
پنجاب میں 88 ہزار 45، سندھ میں ایک لاکھ 7 ہزار 773، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 1، بلوچستان میں 11 ہزار 239، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 708، اسلام آباد میں 14 ہزار 315 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 688 کیسز رپورٹ ہوئے۔