08:01 am
ایسے شیطانوں کو جینے کا کوئی حق نہیں ،بچوں کیساتھ شرمناک فعل کےمجرم کو 3بار سزائے موت اور عمر قید کی سزا

ایسے شیطانوں کو جینے کا کوئی حق نہیں ،بچوں کیساتھ شرمناک فعل کےمجرم کو 3بار سزائے موت اور عمر قید کی سزا

08:01 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیارپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے چونیاں سانحے کے مجرم کو 3بار سزائے موت دینے کا حکم جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے کمسن بچے حسنین کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت کی۔ اس سلسلے میں چونیاں پولیس نے عدالت میں چالان پیش کر رکھا تھا۔ سماعت کے دوران عدالت نے گواہوں کے بیانات اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے 
پر مجرم سہیل شہزاد کو تین بار سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت اس سے قبل مجرم سہیل کو ایک اور بچے فیضان کے ساتھ زیادتی اور قتل کے جرم میں بھی تین مرتبہ سزائے موت اور 30 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا چکی ہے۔واضح رہے کہ 2019 میں چونیاں میں ایک بچے کی لاش اور تین بچوں کی باقیات ملی تھیں جس پر پولیس نے تندورپرکام کرنے والے سہیل شہزاد کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو دوران تفتیش مجرم نے اقبال جرم کرلیا۔