09:44 am
کراچی سے سلیپر سیل چلانے والا ’’را‘‘ ایجنٹ گرفتار

کراچی سے سلیپر سیل چلانے والا ’’را‘‘ ایجنٹ گرفتار

09:44 am


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداروں کا کمانڈو ایکشن ، کلبھوشن جادیو کے بعد اہم شہر سے سلیپر سیل چلانے والا ’’ را‘‘ ایجنٹ گرفتار ، قبضے سے کون سی حساس چیزیں بر آمد  ۔۔۔کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی نے بھارتی ایجنسی راء کا سلیپر سیل چلانے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم ظفر کے قبصے سے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے دستاویزات ملیں، گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کو تعلق ایم کیو ایم لندن ہے بھی ہے جبک
ہ اسے کراچی کے علاقے عزیزآباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ظفر سے ملنی والی دستاویزات کے بعد ایف آئی نے ایک اور کارروائی کی ہے جس میں ایک منی ایکسچیج کمپنی پر چھاپہ مار کر کمپنی کے مینیجر اور ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے ایجنٹس کو پاکستان سے گرفتار کیا گیا ہو۔