10:38 am
وطن عزیز کے کئی شہروں کوبادلوں نے گھیرے میں لے لیا،ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار،بادل برسنے کو تیار

وطن عزیز کے کئی شہروں کوبادلوں نے گھیرے میں لے لیا،ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار،بادل برسنے کو تیار

10:38 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بادلوں نے ایک بار پھر پاکستان میں انٹری دے دی ہے۔ اسلام آباد راولپنڈی ، مری ۔ نتھیا گلی سمیت کئی علاقوں میں بادل چھا گئے، آج گرج چمک کےساتھ بارش  کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ۔ راولپنڈی ۔ مری ۔ خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں اور کشمیر میں آج بارش کا امکان ہے۔شہر اقتدار اسلام آباد 
میں اس وقت گہرے بادل چھا گئے۔۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنےسے موسم خوشگوار ہو گیا۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پٹھوہار ریجن ۔ اسلام آباد ۔ راولپنڈی ۔ مری بالائی پنجاب کے کئی علاقوں میں بادل دھواں دار اننگز کھیلیں گے۔۔ جبکہ جنوبی پنجاب ۔ اور سندھ میں سورج اپنا رنگ دکھائے گا۔۔