02:26 pm
خواجہ آصف کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کا ریفرنس سپیکر کو ارسال

خواجہ آصف کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کا ریفرنس سپیکر کو ارسال

02:26 pm

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ آصف کے توہین آمیز بیان پر آرٹیکل 63دو کے تحت ان کی نااہلی کےلئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیاگیا ہے۔ یہ ریفرنس شہدا فائونڈیشن کی جانب سے بھجوایا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ8جولائی کو قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران خواجہ آصف نے کہا تھا کہ کسی بھی مذہب کو کسی دوسرے مذہب پر کوئی برتری حاصل نہیں ہے ۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا تھاکہ انھوںنے نیویارک میںعید کی نماز چرچ 
میں ادا کی تھی جبکہ مسلمانوں کو عیدین یا دوسری نمازیں مسجد کے علاوہ کسی چرچ یا گرجا گھر میں ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ خواجہ آصف اسلام کی بنیادی تعلیمات سے ہی لاعلم ہیں جبکہ بنیادی اسلامی تعلیمات کا علم کسی بھی رکن اسمبلی کےلئے ضروری ہے۔ تما م مذاہب کو برابر سمجھنا اسلام کی توہین ہے ۔سپیکر سے استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ آصف کو ڈی سیٹ کرکے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو بھجوایاجائے