05:08 am
سخت گرمیوں کو بھو ل جائیں ، آج پاکستان میں خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی مگر کن علاقوں میں ؟ جان لیں

سخت گرمیوں کو بھو ل جائیں ، آج پاکستان میں خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی مگر کن علاقوں میں ؟ جان لیں

05:08 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سخت گرمیوں کو بھو ل جائیں ، آج پاکستان میں خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی مگر کن علاقوں میں ؟ جان لیں ۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم 
اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ پنجاب میں منڈی بہائوالدین 25، اسلام آباد ایئر پورٹ 22، جوہر آباد 11، گجرات 01، کشمیر میں کوٹلی 05، خیبرپختونخوا میں چراٹ 02، کالام ، سیدو شریف، بنو ں01، گلگت بلتستان میں گوپس میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 47، دادو ،نوکنڈی 46 اور ڈی آئی خان میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں