10:12 am
صوبائی دار الحکومت لاہور میں نظام کی تبدیلی کا فیصلہ، اب ہر پاکستانی کے گھر ۔۔۔۔!بڑی خبر

صوبائی دار الحکومت لاہور میں نظام کی تبدیلی کا فیصلہ، اب ہر پاکستانی کے گھر ۔۔۔۔!بڑی خبر

10:12 am


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دار الحکومت لاہور میں نظام کی تبدیلی کا فیصلہ، اب ہر پاکستانی کے گھر ۔۔۔۔!بڑی خبر ۔۔۔ لاہور میں صفائی کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ ، پنجاب کے دارالحکومت میں صفائی کے نئے نظام کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا، لاہور کو 6 زونز میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گھر سے کوڑا اٹھانے کے عوض فیس وصول کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں صفائی کی بگڑتی ہوئے صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے صفائی کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لاہور شہر میں صفائی کیلئے نیا کنٹریکٹ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے بھاری معاوضے کے عوض کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت کیلئے صفائی کے نئے نظام کا ابتدائی خاکہ تیار کیا گیا ہے 
جس کے مطابق گھروں سے کوڑا اکٹھا کیا جائے گا۔نئے نظام کے تحت لاہور کو 6 زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔پرانے نظام کے تحت لاہور کو صرف2 زونز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پرانے نظام کے تحت گھروں سے کوڑا اکٹھا کرنے کی بجائے مخصوص پوائنٹس سے کوڑا اٹھایا جاتا تھا۔ اس نظام کے تحت صارفین سے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی تھی۔ تاہم اب نئے نظام کے تحت گھروں سے کوڑا اٹھایا جائے گا، کوڑا اکٹھا کرنے کیلئے ہر گھر سے ماہانہ فیس وصول کی جائے گی۔ فیس تمام علاقوں کیلئے یکساں نہیں ہوگی۔ فیس کا تعین علاقوں کے درجہ کے مطابق کیا جائے گا۔ پوش علاقوں، مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس علاقوں سے مختلف فیس وصول کی جائے گی۔ جبکہ ناصرف علاقوں بلکہ مکان کے کل رقبے کے حساب سے بھی فیس وصول کی جائے گی۔ زیادہ بڑے گھر سے زیادہ اور چھوٹوں گھروں سے کم فیس وصول کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت شہر لاہور کی صفائی کیلئے نیا کنٹریکٹ کرے گی۔ صفائی کا نیا کنٹریکٹ 7 سال کے لئے کیا جائے گا۔ شہباز شریف کے دور میں ایک ترک کمپنی کیساتھ کنٹریکٹ کیا گیا تھا، جو اب ختم ہو چکا ہے۔ اسی باعث شہر لاہور میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران صفائی کی صورتحال کافی خراب ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان