09:44 am
سیف سٹی سے لڑکیوں کی تصاویر ملتی ہیں تو ملزموں کی کیوں نہیں ؟

سیف سٹی سے لڑکیوں کی تصاویر ملتی ہیں تو ملزموں کی کیوں نہیں ؟

09:44 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مغوی شہری کی عدم بازیابی پر سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر افسران پر 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاقی دارالحکومت کے شہری سلمان فاروقی کے مبینہ اغواء کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ناقص تفتیش اور شہری کی عدم بازیابی پر آئی جی اسلام آباد پولیس، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایچ او
تھانہ لوئی بھیر پر 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔عدالت نے آئی جی، ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایچ او کیخلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کردیے۔ہائیکورٹ نے شہری کی عدم بازیابی پر اسلام آباد پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مغوی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیف سٹی کیمروں سے خواتین کی لی گئی تصویریں پولیس کو بڑی واضح نظر آتی ہیں، آپ اپنے دوستوں کو وٹس ایپ بھی کردیتے ہیں، لیکن شہری کے اغواء کی آپ کو سیف سٹی سے ویڈیو نہیں ملتی۔