04:59 pm
سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں میں سرمایہ کاروں نے بڑھ چڑھ کر بولیاں دے دیں

سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں میں سرمایہ کاروں نے بڑھ چڑھ کر بولیاں دے دیں

04:59 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کے زیر اہتمام وفاقی دارلحکومت کے سب سے بیش قیمت علاقے بلیو ایریا میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میں سرمایہ کاروں کی بڑھ چڑھ شرکت کو ایک حوصلہ افزا اقدام کے طو ر پر دیکھا جا رہا ہے۔جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ کاروباری طبقہ تعمیراتی سیکٹرکےلئے وزیراعظم کے پیکج پر بھرپور اعتماد کررہا ہے۔ جمعرات کو سی ڈی اے ترجمان کے مطابق نیلام عام کے دوسرے روز سی ڈی اے
نے 04 پلاٹوں کی 5.54 ارب روپے کی بولیاں قبول کیں۔ نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کو 07 پلاٹوں کیلئے 11.7 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں تھیں تاہم آکشن کمیٹی نے 04 پلاٹوں کیلئے دی جانے والی 7.25 ارب روپے کی بولیوں کو قبول کیا جو سی ڈی اے کے رواں مالی سال کے بجٹ میں اس آکشن کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن کے تخمینہ کے برابر ہیں۔مجموعی طور پر نیلام عام کے پہلے دو روز میں آکشن کمیٹی کو 17.24 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں تاہم ان میں سے 8 پلاٹوں کے لئے 12.28 ارب روپے کی دی جانے والی بولیوں کو سی ڈی اے بورڈ میں حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ نیلام عام کا آغاز 15جولائی کو ہوا تھا جو 16 جولائی کو بھی جاری رہا جبکہ یہ نیلامی (آج) جمعہ 17 جولائی کو اختتام پذیر ہو گی۔