05:16 pm
پاکستان میں خواتین کی ویڈیوز اور  تصاویر لیک کرنے والا گروہ سرگرم،ڈھائی سو لڑکیوں کی ویڈیوز،نیا انکشاف

پاکستان میں خواتین کی ویڈیوز اور تصاویر لیک کرنے والا گروہ سرگرم،ڈھائی سو لڑکیوں کی ویڈیوز،نیا انکشاف

05:16 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) ڈارک ویب کی طرز پر پاکستان میں خواتین کی ویڈیوز اور برہنہ تصاویر لیک کرنے والا ایک اور گروہ سرگرم ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گروہ ایکٹریسز اور ٹک ٹاک اسٹار خواتین کی تصاویر لیک کرکے بلیک میلنگ کے ذریعے لاکھوں روپے کما رہا ہے، گروہ میں شامل خواتین  اپنی چہرے کے بغیر نازیبا تصویر بھیج کر مردوں کو ٹریپ کر رہی ہیں، یہ گروہ بعض خواتین کی جعلی برہنہ تصاویر بنا کر انکو بلیک میل بھی کرتا ہے، اب تک ایف آئی اے سائبر ونگ یا کسی بھی ادارے کی جانب سے ازخود  اس حوالے سے کوئی کارروائی سامنے نہ آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈھائی سو سے زائد خواتین کی ویڈیو اس گروہ کے پاس موجود ہیں، نجی سینما کی لیک ہونے والی نازیبا ویڈیوز کے بعد بڑی تعداد میں ٹک ٹاک اسٹارز اور شوبز ستاروں کی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں، گروہ میں جسم فروشی کرنے والی پوش علاقوں میں رہنے والی خواتین بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پیشہ ور خواتین ٹک ٹاک کی آڑ میں نوجوان لڑکیوں کو گھیر رہی ہیں، اب تک ایک درجن سے زائد ایکٹریسز اور ٹک ٹاک سٹارز کی پرسنل ویڈیوز اور تصاویر لیک ہو چکی ہیں، جن میں مبینہ طور پر جنت مرزا، مناہل ملک، ملائکہ چیمہ اور دیگر کئی خواتین شامل ہیں، ان تصاویر کو پورن ویب سائٹس اور مخصوص ٹوئیٹر اکائونٹ پر لاکھوں روپے میں ایکسچینج کیا جاتا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پورن ویب سائٹس سے منسلک لوگ سوشل میڈیا پر ہی لوگوں سے رابطہ کرکے یہ تصاویر خریدتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں