11:22 pm
گھنٹوں کا سفر منٹوں میں ، پشاور تا کراچی موٹر وے کی تکمیل بارے بڑی خبر آگئی

گھنٹوں کا سفر منٹوں میں ، پشاور تا کراچی موٹر وے کی تکمیل بارے بڑی خبر آگئی

11:22 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گھنٹوں کا سفر منٹوں میں ، پشاور تا کراچی موٹر وے کی تکمیل بارے بڑی خبر آگئی۔۔۔۔پشاور تا کراچی موٹروے کو مکمل کرنے کی تیاریاں، 296 کلومیٹر طویل نئی موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی، منصوبے کی تعمیر پر کل 165 ارب روپے کی لاگت آئے گی، 24 ارب روپے سے اراضی خریدی جاچکی، تعمیر کا جلد آغاز ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دیدی۔
جمعرات کو وفاقی وزیر زیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ایکنک اجلاس پر ٹویٹ میں بتایاکہ ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دیدی۔ اسدعمر نے کہاکہ سکھر حیدر آباد موٹر وے کی بی او ٹی کے تحت 165 ارب سے تعمیر کی منظوری دی گئی ،سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئے 24 ارب روپے سے اراضی خریدی جاچکی ہے۔ اسد عمر
کے مطابق ایم 8 شاہراہ کا ھوشاب، آواران، خضدار سیکشن منظور ،ایم 8 سے بلوچستان کے مختلف علاقوں تک رسائی بڑھے گی،ایم 8 مستقبل میں گوادر سے وسطی پاکستان تک تجارت کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا،سوات ایکسپریس وے کے چکدرہ تا فتح پور سیکشن کی بھی منظوری دی گئی ،سوات موٹر وے ایکسٹینشن چکدرہ، سیدو شریف، مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ سے ہوتی فتح پور پہنچے گی،سوات موٹر وے ایکسٹینشن منصوبہ سیاحت اور تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسد عمر کے مطابق خیبر ایجنسی کو خیبر پاس اکنامک کاریڈور سے منسلک کرنے کی منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ،خیبر پاس اکنامک کاریڈور این 55 کے بادبہر مقام پر پشاور طورخم موٹروے سے منسلک ہوجائے گا،خیبر پاس اکنامک کاریڈور این 5 پر چمکنی اور جھگڑا کے مقام کو بھی ملائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا تھا کہ سی پیک کے تحت سکھر تا حیدرآباد موٹر وے (ایم 6) کی تعمیر رواں سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔ اس کی تکمیل کے ساتھ ہی مشرقی روٹ پر پشاور تا کراچی موٹر وے پرسفر کا وقت کم ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبریں

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی نے  پٹرول کی قیمتوں میں مزید  اضافہ مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے، تبدیلی دیکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی

جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے، تبدیلی دیکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

پنجاب حکومت  نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

پنجاب حکومت نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے