11:26 pm
بھارتی بدنیتی ،قونصلر رسائی کے دوران کلبھوشن پکارتا رہا مگر سفارتکار بات کیے بغیر چلے گئے

بھارتی بدنیتی ،قونصلر رسائی کے دوران کلبھوشن پکارتا رہا مگر سفارتکار بات کیے بغیر چلے گئے

11:26 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قونصلر رسائی کے دوران کلبھوشن پکارتا رہا، لیکن سفارتکار چلتے بنے، بھارت کی بدنیتی سامنے آگئی، یہ قونصلررسائی ہی نہیں چاہتے تھے، بھارتی سفارتکاروں نے جب کلبھوشن سے کوئی بات ہی نہیں کرنی تھی تو قونصلر رسائی کیوں مانگی؟ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو تک 2 بھارتی سفارتکاروں کو قونصلررسائی دی گئی تھی، لیکن سفارتکاروں نے کلبھوشن سے کوئی بات نہیں کی۔
بلکہ کلبھوشن تک رسائی کے بجائے راہ فرار اختیار کی۔ بھارتی سفارتکاروں کو شیشے پر اعتراض تھا وہ بھی ہٹا دیا گیا، آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ پر اعتراض کیا گیا وہ بھی نہیں کی گئی۔ بھارتی سفارتکاروں کی تمام خواہشات پوری کی گئیں۔
لیکن وہ پھر بھی چلے گئے۔ کلبھوشن بھارتی سفارتکار کو پکارتا رہا، کہتا رہا مجھ سے بات کریں اور سفارتکار چلتے بنے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سفارتکاروں کا رویہ حیران کن تھا۔ بھارتی رویے سے بھارت کی بدنیتی سامنے آگئی۔ واضح رہے پاکستان نے جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی بھارت کی درخواست پردی ہے۔ بھارتی سفارتکاروں کو قونصلر رسائی اسلام آباد میں محفوظ مقام پر دی گئی ہے۔ کلبھوشن یادیو کے مقام کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امکان ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کی جانب سے کلبھوشن سے ملاقات میں ان کی سزا کیخلاف اپیل پٹیشن پر دستخط کروائے جائیں گے۔ اس سے قبل ان کی ملاقات ان کے اہلخانہ سے کروائی گئی تھی۔ وفاقی حکومت نے 20 مئی کو ایک آرڈیننس جاری کیا تھا۔ جس کے تحت کلبھوشن یادیو کو 60 روز میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا حق دیا گیا تھا۔ اپیل دائر کرنے کے آرڈیننس کی ڈیڈ لائن 19جولائی کو ختم ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ 8 جولائی کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان نے بتایا تھا کہ پاکستان میں گرفتار اور سزا یافتہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے اپنی سزا کے خلاف نظرِ ثانی کی اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا ہے اور اس کے بجائے انہوں نے اپنی زیر التوا رحم کی اپیل پر جواب کے انتظار کا فیصلہ کیا ہے. انہوں نے کہا تھا کہ کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں جو کیس پاکستان نے جیتا تھا اس کے فیصلے کے اہم نکات میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ویانا کنونشن برائے قونصلر روابط کی دفعہ 36 کے تحت کلبھوشن یادیو کو ان کے حقوق کے بارے میں بتایا جائے‘احمد عرفان نے بتایا تھا کہ فیصلے میں یہ نکتہ بھی شامل تھا کہ بھارتی قونصل کے افسران کو کلبھوشن یادیو سے بات چیت کرنے کی اجازت اور قونصلر رسائی دی جائے تا کہ وہ ان سے ملاقات کریں اور ان کے لیے قانونی نمائندگی کا بندوبست کریں. ان کا کہنا تھا کہ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کلبھوشن کیس پر موثر نظر ثانی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں جس میں اگر ضرورت پڑے تو قانون سازی کا نفاذ بھی شامل ہے اور جب تک موثر نظر ثانی اور دوبارہ غور مکمل نہ ہوجائے اس وقت تک پھانسی کی سزا کو روک دیا جائے‘ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعدد اقدامات کیے ہیں. حکومت پاکستان کے اہم اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئی سی جے فیصلے کے فوراً بعد کلبھوشن یادیو کو ویانا کنویشن کی دفعہ 36 کے تحت قونصلر رسائی کے ان کے حق کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا‘انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان نے را کے ایجنٹ کمانڈرکلبھوشن یادیو کی سزا پر نظرثانی اور دوبارہ غور تک کے لیے روک دیا اور نظرثانی اور دوبارہ غور کے لیے پاکستان نے اپنے موجودہ قوانین کا جائزہ لیا تاکہ ویانا کنوینشن کے آرٹیکل 36 کے تحت مناسب طریقے سے نظرِ ثانی اور غور کیا جاسکے. ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حالانکہ پاکستان کا قانون نظرِ ثانی کا حق فراہم کرتا ہے لیکن عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر صحیح طور سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نے 28 مئی کو ’انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ریویو اینڈ ری کنسیڈریشن آرڈینس 2020‘ نافذ کیا‘اس آرڈینس کے تحت 60 روز میں ایک درخواست کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نظرِ ثانی اور دوبارہ غور کی اپیل دائر کی جاسکتی ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ آرڈیننس کے سیکشن 20 کے تحت کلبھوشن یادیو بذات خود، قانونی اختیار رکھنے والے نمائندے یا بھارتی ہائی کمیشن کے قونصلر اہلکار کے ذریعے نظرثانی اپیل دائر کرسکتے ہیں‘ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ 17 جون 2020 کو کلبھوشن یادیو کو ان کی سزا پر نظرثانی اور دوبار غور کی اپیل دائر کرنے کی پیش کش کی گئی اور پاکستان نے را ایجنٹ کے لیے قانونی نمائندگی کا انتظام کرنے کی بھی پیش کش کی. انہوں نے بتایا کہ کلبھوشن یادیو نے اپنے قانونی حق کو استعمال کرتے ہوئے سزا پر نظر ثانی اور دوبارہ غور کے لیے اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا اور اس کے بجائے زیر التوا رحم کی اپیل پر جواب کے انتظار کا انتخاب کیااحمد عرفان کا کہنا تھا کہ پاکستان بارہا بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن یادیو کی سزا پر نظرثانی اور اس پر غور و فکر کا عمل شروع کرنے کی دعوت دے چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

پنجاب حکومت  نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

پنجاب حکومت نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

حکومت کا بڑا اقدام، ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے کیلئے تیار

حکومت کا بڑا اقدام، ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے کیلئے تیار

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

میرا بس چلے تو میں ملزم کو گولی ماردوں،شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

میرا بس چلے تو میں ملزم کو گولی ماردوں،شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

کن ممالک کے باشندے سعودی عرب آسکتے ہیں اور کس شرط پر؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

کن ممالک کے باشندے سعودی عرب آسکتے ہیں اور کس شرط پر؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

عمران خان نے 59 سال پُرانی شادی کی تصویر شیئر کردی

عمران خان نے 59 سال پُرانی شادی کی تصویر شیئر کردی

جوبائیڈن ٹھوڑی پر چپکی چیز سے لاعلم، ویڈیو وائرل

جوبائیڈن ٹھوڑی پر چپکی چیز سے لاعلم، ویڈیو وائرل

 شہباز شریف کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،راناثنا ء اللہ

شہباز شریف کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،راناثنا ء اللہ

ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے10کروڑڈالر امداد کا اعلان

ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے10کروڑڈالر امداد کا اعلان