12:57 pm
تحریک انصاف کے عوام میں غیر مقبول ہوتے ہی پاکستان میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی تیاریاں

تحریک انصاف کے عوام میں غیر مقبول ہوتے ہی پاکستان میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی تیاریاں

12:57 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں ان دنوں سیاسی ہلچل دیکھنے میں آرہی ہے ، تحریک انصاف کے بلند بالا دعووں اور ان کی ناکامی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور باقی جماعتیں کافی ایکٹو دکھائی دیتی ہیں اور اب اس حوالے سے پاکستان کے سینئر صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں میں ایک نئی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں لایا جا نے والا ہے جس کے تحت مسلم لیگ کے دوسرے دھڑوں کو یکجا کرکے ایک نئی جماعت ’’متحدہ مسلم لیگ ‘‘ بنائی جائے گی ۔ اس حوالے سے صحافی و اینکر شاہزیب خانزادہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ باتیں سامنے آئی ہیں کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو یکجا کر کے ایک متحدہ مسلم لیگ بنانے 
کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سینئر صحافی حامد کی جانب سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ حامد میر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسلم لیگ کے دھڑوں کویکجا کرنے کی سنجیدہ کوششیں ہو رہی ہیں۔ یہ کوششیں کچھ پرانے لیگیوں اور خود مسلم لیگ ن کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔ حامد میر کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ ماضی میں نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان معاملات طے کرنے کی کوششیں کی گئی تھیں، تاہم پرویز الٰہی اور شہباز شریف کے اعتراضات کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکے تھے۔ حامد میر کا مزید کہنا ہے کہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ان کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ اب جو مسلم لیگ کے دھڑوں کو یکجا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تو ایسے تحریک انصاف کے لوگوں کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، آپ کے علاوہ بھی آپشن موجود ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف بھی مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین اسمبلی کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پنجاب اور وفاق میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے معاملات کچھ خراب ہوئے ہیں، اسی لیے حکمراں جماعت اب مسلم لیگ ن کے لوگوں کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ