04:39 am
معجزہ ہی ہو گیا ، عید الاضحی کے چوتھے روز جب پاکستانی سو کر اٹھے ، دن کے آغاز میں بڑی خبر آگئی

معجزہ ہی ہو گیا ، عید الاضحی کے چوتھے روز جب پاکستانی سو کر اٹھے ، دن کے آغاز میں بڑی خبر آگئی

04:39 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معجزہ ہی ہو گیا ، عید الاضحی کے چوتھے روز جب پاکستانی سو کر اٹھے تو انتہائی حیران کن خبر سننے کو مل گئی ، دن کے آغاز میں بڑی خبر آگئی ۔۔۔ پنجاب بھر میں عید الاضحیٰ کے بعد بھی کورونا وائرس قابو میں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 4200 سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے صرف 139 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب
میں عید کے بعد بھی کورونا سے صورت اتنی خراب نہیں ہوئی جتنے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 4280 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 139 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی، جب کہ 5 افراد لقمہ اجل بنے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اب تک پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعدادا 93 ہزار 336 ریکارڈ کی گئی ہے جن میں سے 82 ہزار 575 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے 2153 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں