06:35 am
ق لیگ اور تحریک انصاف کا اتحاد برقرار رہے گایا راہیں جداہوں گی؟فیصلے کا وقت آگیا،آج کیا ہونےوالا ہے؟

ق لیگ اور تحریک انصاف کا اتحاد برقرار رہے گایا راہیں جداہوں گی؟فیصلے کا وقت آگیا،آج کیا ہونےوالا ہے؟

06:35 am


لاہور (نیوز ڈیسک) اتحاد کے معاملات سلجھانے کے لئے مسلم لیگ ق اور ایوان وزیر اعلی پنجاب کے درمیان رابطہ ہوا ہے، مسلم لیگ ق کی قیادت اور وزیر اعلی پنجاب کے درمیان آج انتہائی اہم ملاقات ہوگی۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کی قیادت میں آج مسلم لیگ ق کا وفد عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا، ملاقات 4 بجے ایوان وزیر اعلی میں ہوگی، ملاقات میں اتحاد کے
امور، حلقوں کے ترقیاتی اور عوامی مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔ مسلم لیگ ق کی قیادت بعض امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔مسلم لیگ ق کے گزشتہ روز ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت سے متعلق شکوے شکایات سامنے آئے تھے، فیصلہ سازی کے امور میں مسلم لیگ ق کو اعتماد میں نہ لینے پر بھی شکوہ کیا گیا، اس ضمن میں آج کی ملاقات میں معاملات کو سلجھانے کے لئے اہم امور طے کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں