12:04 pm
شادی ہالز،ریسٹورنٹس، سنیما اور تھیٹرز کھلنے کا وقت ہو گیا،حکومت کا بڑا فیصلہ

شادی ہالز،ریسٹورنٹس، سنیما اور تھیٹرز کھلنے کا وقت ہو گیا،حکومت کا بڑا فیصلہ

12:04 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں  پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی۔بزنس سینٹرز، سیاحتی مقامات، سنیما اور تھیٹرز کھولنے کی بھی سفارش کی گئی ہے جبکہ  کھیلوں کی سرگرمیوں ، کلب اور پارکس کھولنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کے مطابق پنجاب حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
(این سی او سی) کو اپنی سفارشات بھیج دی ہیں۔ ایوانِ وزیراعلیٰ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر انسداد ِکورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس کاپھیلاؤ روکنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔کابینہ کمیٹی نے کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئےوفاقی حکومت کو ایس او پیز کے تحت شادی ہالز، ریسٹورنٹس، سیاحتی مراکز ، سینما ، تھیٹرز ، کلبز، پارکس، کاروباری مراکز اور کھیلوں کے میدان کھولنے کی سفارش کی۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتےہیں کہ اس سلسلےمیں حتمی فیصلہ این سی اوسی کے اجلاس میں کیاجائےگا۔

تازہ ترین خبریں