02:01 pm
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا 15اگست سے سکولز دوبارہ کھولنے کا اعلان

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا 15اگست سے سکولز دوبارہ کھولنے کا اعلان

02:01 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نےسکولوں کو 15اگست کھولنے کااعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی ایکشن کمیٹی نے کیا۔ کراچی پریس کلب میں ایسوسی ایشن نے ایسوسی ایشن کی ایکشن کمیٹی کے ممبر پرویز  ہارون نے اس حوالے سے 31 نکاتی ضابطہ کا رکا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نجی تعلیمی اداروں کی
خبر گیری نہیں کی اور کئی اسکول مالکان نے محنت مزدوری کرنا شروع کردی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک سروے کے مطابق 74 فیصد والدین بچوں کو اسکول بھیجنا چاہتے ہیں۔پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ کچھ یونین کونسلز میں صورتحال بہتر نہیں ہےتو وہاں اسکولز نہیں کھلیں گے۔اس کے علاوہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے بھی کہا ہے کہ آن لائن تعلیم اور تعلیم گھر ٹی وی فلاپ ڈرامے ہیں، حکومت 15 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کرے ورنہ ہم خود اسکول کھول دیں گے

تازہ ترین خبریں