02:50 pm
ق لیگ کا ہنگامی اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ق لیگ کا ہنگامی اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

02:50 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھر ی شجاعت حسین نے عیدکے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔ جس میں پرویز الٰہی سمیت  پارٹی کے ارکان اسمبلی اور  اہم رہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران حکومتی اتحاد اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرغور کیا۔ اجلاس میں واضح طور
پر کہا گیا کہ حکومت ق لیگ سے اپنے اتحاد کی بات تو کرتی ہے لیکن کسی بھی اہم معاملے میں پارٹی قیادت سے مشاورت نہیں کی جاتی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ عثمان بزدار کو ہٹائے جانےکی باتیں ہورہی ہیں ۔بطور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا لیکن اگر انھیں عہدے سے ہٹا دیاگیا تو چودھری پرویز الیٰ وزارت اعلیٰ کے مضبوط ترین امیدوار ہوں گے۔اس حوالے ارکان صوبائی اسمبلی کے پارٹی قیادت سے رابطے مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا گیا

تازہ ترین خبریں