02:33 pm
بھارت کا پاکستانی شہری آبادی کے علاقے پر بڑا حملہ، 18سالہ لڑکی شہید

بھارت کا پاکستانی شہری آبادی کے علاقے پر بڑا حملہ، 18سالہ لڑکی شہید

02:33 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے بین الاقوامی سرحدی قوانین کی دھجیاں بکھیر ڈالیں۔لائن آف کنٹرول کے پاکستان کے شہری آبادی والے علاقوں کو نشانہ بناڈالا۔بلااشتعال اور بلا جواز فائرنگ سے دو خواتین، دو بچیوں سمیت چھ شہری زخمی ہو گئے۔پاک فوج کی بھرپو ر جوابی کارروائی ، 
بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ ترجمان افواج پاکستان کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے فتح پور گائوں کی 18سالہ لڑکی شہید ہوگئی جبکہ دو خواتین ، دو بچیوں سمیت 6شہری زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔