02:51 pm
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو ہنگامی طور پر اسلام آبا پہنچنےکا حکم دے دیا

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو ہنگامی طور پر اسلام آبا پہنچنےکا حکم دے دیا

02:51 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ہنگامی طور پر اسلام آباد بلوا لیا۔  بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دونوں حکومتی شخصیات کو ٹیلی فون کر کے ہنگامی بنیادوں پر اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعظم
نے مذکورہ دونوں حکومتی رہنمائوں کو بدھ کی شام اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے طلب کیا تھا۔ مذکورہ اجلاس پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے منعقدکیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پاکستان مسلم لیگ ق کے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تحفظات سمیت پنجاب میں گڈ گورننس کا جائزہ لینا اور سیاسی معاملات کو زیر بحث لانا تھا۔