06:30 pm
آن لائن ٹیکسی بُک کروانے سے پہلے خبر دار

آن لائن ٹیکسی بُک کروانے سے پہلے خبر دار

06:30 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن ٹیکسی بُک کروانے سے پہلے خبر دار ، لاہور میں ٹیکسی ڈرائیور کا لڑکی کیساتھ ایسا اقدام کہ سن کر آپ بھی آگ بگولا ہو جائیں گے ۔۔۔ٹیکسی سروس’اوبر‘ نے جہاں شہریوں کے لیے آسان سفری سہولت متعارف کروائی، وہیں ہزاروں لوگوں کے لیے روزگار کا وسیلہ بھی بنی لیکن جب سے یہ سروس پاکستان میں آئی ہے، اوبر کے ڈرائیورز کی طرف سے چوری اور دیگر ایسی کارستانیوں کی خبریں بھی مسلسل آ رہی ہیں اور گزشتہ دنوں تو لاہور میں ایک اوبر ڈرائیور نے ایسی حرکت
کر ڈالی کہ سن کر ہی سر شرم سے جھک جائے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس عاقبت نااندیش ڈرائیور نے کسٹمر کا 100کلوگرام قربانی کا گوشت ہی چوری کر لیا اور فرار ہو گیا۔ ڈرائیور نے یہ حرکت عائشہ کاشف نامی ایک خاتون کے ساتھ کی۔ عائشہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اس ڈرائیور کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اس ڈرائیور کو ڈی ایچ اے فیز 4سے 100کلوگرام گوشت اپنے ڈی ایچ اے فیز 2والے گھر میں لیجانے کے لیے بلایااور جب گوشت گاڑی میں رکھ دیا گیا تو یہ ڈرائیور گاڑی بھگا لے گیا اور بعد میں عائشہ کو بلاک بھی کر دیا۔ عائشہ نے لکھا کہ ”برائے کرم اس پوسٹ کو پھیلاؤ تاکہ لوگ اس ڈرائیور کو پہچانیں اور اس چور کے ہاتھوں نقصان اٹھانے سے محفوظ رہیں۔“

تازہ ترین خبریں