06:02 am
مون سون بارشوں کا نیا سپل،کراچی کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،کیا ہونےوالا ہے؟ جانیے

مون سون بارشوں کا نیا سپل،کراچی کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،کیا ہونےوالا ہے؟ جانیے

06:02 am

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مون سون کی بارشوں کے پیش ِ نظر شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق  شہر  قائد میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے چوتھے اسپیل کی پیشگوئی پر کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا چوتھا سلسلہ آج متوقع ہے جبکہ شہر
قائد کے مختلف مقامات پر شام کے اوقات میں بارش کا امکان بھی ہے اور بارش برسانے والا ایک سسٹم خلیج بنگال میں موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔دوسری جانب بارشوں کے پیش نظر کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور کراچی میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں