06:48 am
15 ستمبر سے قبل سکول کھولنے کی خبریں ، وزیر تعلیم کا اہم اعلان سامنے آگیا ، بچوں اور اساتذہ کیلئے بڑی خبر

15 ستمبر سے قبل سکول کھولنے کی خبریں ، وزیر تعلیم کا اہم اعلان سامنے آگیا ، بچوں اور اساتذہ کیلئے بڑی خبر

06:48 am


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )15 ستمبر سے قبل سکول کھولنے کی خبریں ، وزیر تعلیم کا اہم اعلان سامنے آگیا ، بچوں اور اساتذہ کیلئے بڑی خبر ۔۔۔ صوبائی وزیر زیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکولز کھولنے کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی سکول 15ستمبرسے ہی کھلیں گے۔مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال 
بہتر ہونے پر پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز 15ستمبرسے کھلیں گے۔ اسکول کھولنے کا دارومدار کورونا وبا پر قابو پانے کی صورت میں ممکن ہے۔اس حوالے سے کورونا ایس او پیز مکمل تیار ہیں۔کورونا ایس او پیز کے حوالے سے والدین کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔مراد سے مزید کہا کہ پندرہ ستمبر سے قبل سکول کھلنے کی تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔۔قبل ازیں پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کیا۔پرائیویٹ سکولزفیڈریشن اور چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندش سے کروڑوں طلبہ کا تعلیمی عمل رکا ہوا ہے۔ پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت15اگست سے تمام سکول کھول دے اوراگرحکومت نے ایسا نہ کیا تو خودسکول کھول دیں گے۔