02:06 pm
فضائی آپریشن ، پبلک ٹرانسپورٹ ، ٹرین، اور پروازیں مکمل طور پر بحال

فضائی آپریشن ، پبلک ٹرانسپورٹ ، ٹرین، اور پروازیں مکمل طور پر بحال

02:06 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے فضائی آپریشن ، پبلک ٹرانسپورٹ ، ٹرین، اور فضائی آپریشنوں کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، ٹرین اور فضائی سفر کو مکمل طور پرکھول دیا گیا ہے، 30 ستمبر تک ٹرینوں اور ہوائی سفر کیلئے ایس اوپیز برقرار رہیں گے۔جبکہ یکم اکتوبر سے جہاز میں لوگ نارمل انداز میں سفر کرسکیں گے۔ انہوں نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے
کورونا پر قابو پانے کیلئے زبردست اقدامات اٹھائے، لاک ڈاؤن پھرسمارٹ لاک ڈاؤن کا سسٹم آیا،ہم نے ایک مربوط حکمت عملی بنائی، انٹرنیشنل جریدوں میں بھی پاکستان کی تعریف کی جا رہی ہے، پاکستان نے زبردست کام کیا ہے۔ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے کچھ سیکٹرز کو بند کیا ہو اتھا، آج این سی اوسی نے فیصلہ کیا ہے کہ جس کی سفارشات پر قومی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تعلیمی ادارے 15ستمبر کو ایک تاریخ دی گئی ہے، آخری نظرثانی 7 ستمبر کو اجلاس ہوگا، جس میں پھر جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کو کل سے کھول دیا جائے گا، جبکہ سیاحتی مقامات کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو 8 اگست کو کھول دیا جائے، جبکہ ملک بھر میں تمام ریسٹورنٹس کوان اور آؤٹ ڈور سروس 10 اگست کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی،اسی طرح 10اگست سے سینماء ہالزاور تھیٹرز کو بھی کھول دیا جائے گا۔‎

تازہ ترین خبریں