02:16 pm
کراچی میں شہریوں کی تکلیف دور کرنے پر فوج کو فخر عالم کا خراج تحسین

کراچی میں شہریوں کی تکلیف دور کرنے پر فوج کو فخر عالم کا خراج تحسین

02:16 pm


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کےمعروف گلوکار ،اینکر اور جہاز اڑا کر پوری دنیا کا چکر لگانے والے پہلےپاکستانی فخر عالم نے کراچی میں شہریوں کی برسوں پرانی پریشانی ختم کرنے پر پاک فوج کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کی بارش سے قبل کی کچھ تصویریں اور این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے سوال 
کیا کہ آپ ہی بتائیے کہ کون سی تصاویرجمہوریت کی بہتر نمائندگی کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کی شیئر کردہ پہلے کی تصویریں اٹھارویں ترمیم کی موجودگی میں لی گئیں جبکہ بعد کی تصاویر وفاقی این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد لی گئی ہیں۔ایک صارف کا جواب دیتے ہوئے فخر عالم نے لکھا کہ 3 دن میں فوج نے کراچی کے شہریوں کی برسوں کی تکلیف کو ختم کردیا ہے۔فخر عالم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ڈئیر این ڈی ایم اے کراچی کی صفائی کو ہلکا لیں، کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتیں شرمندہ ہورہی ہیں اور کراچی والوں کے دل خوش ہورہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں