02:41 pm
اگلے آٹھ سال پاکستان کےلئے انتہائی شاندار ثابت ہوں گے، زلفی بخاری

اگلے آٹھ سال پاکستان کےلئے انتہائی شاندار ثابت ہوں گے، زلفی بخاری

02:41 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے نہ صرف  غیر ملکی شہریت چھوڑنے کا عندیہ دے ڈالا بلکہ اگلے 8سالوںتک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں رہنے کی بھی پیشگوئی کرڈالی ہے۔ انھوںنے کہا ہے کہ اگرانھیں دوہری شہریت چھوڑنے کا کہاگیا تو وہ دو سیکنڈبھی نہیں لگائیں گے۔ ہمارے اگلے 8 سال پاکستان کے لیے بڑے بہترین ہوں گے،
اس سے پہلے ہم کہیں نہیں جا رہے، 8 سال کے لیے اپوزیشن کوئی نوکری ڈھونڈ لے اور کام کرے۔ بہت ہو گیا ملک کو لوٹنا، کچھ اب محنت بھی کرلے۔ غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم پر الزام لگائے جاتے ہیں کہیہ تو پہلا موقع ملے گا بھاگ جائیں گے۔ میں پاکستان میں ہوں، وہ خود لندن بھاگے ہوئے ہیں، میں پاکستان میں ہوں اور ان کے بچے باہر بھاگے ہوئے ہیں۔ میں پاکستان میں ہوں اور ان کے اقامے نکل رہے ہیں۔ دہری شہریت کے مسئلے پر خواجہ آصف کی تقریر سے وہ ان کی بات نہیں مان لیں گے بلکہ اس بارے میں فیصلہ باقاعدہ بحث کے بعد ہونا چاہیے۔ خواجہ آصف کو بیرون ملک سے ہر مہینے 20 لاکھ روپے کس بات کے آرہے ہیں۔ میرا تو پورا کاروبار بیرون ملک ہے، ان کے کس بات کے پیسے آرہے ہیں، ایسا کون سا کام وہ کرتے ہیں جو بتا نہیں سکتے

تازہ ترین خبریں