04:19 pm
کرونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 21افراد چل بسے

کرونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 21افراد چل بسے

04:19 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال اگرچہ کچھ بہتر ہوئی ہے لیکن تاحال مختلف شہروں میں اس موذی وائرس کا شکار ہو کر اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھرمیں 21مزید افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 35  ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 81 ہزار 836 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 56 ہزار 58 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار آٹھ سو 86 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار ایک کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 43 ہزار 870 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

تازہ ترین خبریں