01:59 pm
کشمیرجادوٹونے اورلمبی لمبی چھوڑنےسے آزادنہیں ہوگا۔۔۔میاں صاحب نے وزیراعظم پرطنز کے تیرچلادئیے

کشمیرجادوٹونے اورلمبی لمبی چھوڑنےسے آزادنہیں ہوگا۔۔۔میاں صاحب نے وزیراعظم پرطنز کے تیرچلادئیے

01:59 pm

مظفرآباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیر کسی جادو ٹونے یا لمبی لمبی چھوڑنے سے آزاد نہیں ہو گا، اس کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہو گی، ہمیں معاشی طور پر اور سیاسی طور پر مستحکم ہونا ہو گا اور عالمی سطح پر جاندار سفارتکاری کرنا ہوگی۔آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو 72 سال سے لاک ڈاؤن میں رکھا ہے، پانچ اگست کا واقعہ خطے کا بہت بڑا سانحہ ہے۔سفارتی سطح پر مودی کے ظلم و ستم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگاشہبازشریف نےمزید کہا کہ ہمیں سفارتی سطح پر بھارت
کودنیا میں بے نقاب کرنا ہوگا، صرف لفاظی نہیں بلکہ عملی اقدامات سےکشمیر کیلئےجدوجہدکرنی ہوگی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مودی نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کا قاتل ہے، نواز شریف نے بھارت کے دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا۔نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرایا، نیوکلیئر دھماکوں کا کریڈٹ پوری قوم، افواج پاکستان کو جاتا ہے۔جس راستے نے ایٹمی طاقت بنایا وہی راہ اپنائی تو کشمیر بنے گا پاکستان اور جلد بنے گا۔آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خطاب کیا اور کہا کہ بھارت نے کشمیر کو 72 سال سے لاک ڈاؤن میں رکھا ہے، پانچ اگست کا واقعہ خطے کا بہت بڑا سانحہ ہے۔