05:34 pm
ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کو زبردست خوشخبری سنا دی ، تمام پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کو زبردست خوشخبری سنا دی ، تمام پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

05:34 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ٹک ٹاک کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، پاکستان میں اسی مقبولیت کے پیش نظر اپنی ذمے داری پوری کرنے کےمقاصد کے تحت ٹک ٹاک نے، اردو زبان میں بھی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز جاری کردی ہیں، جو پاکستان میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لیے  مددگار ثابت ہوں گی۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کا مقصد پاکستان میں استعمال کرنے والوں کے لیے ایک مددگار اور خوش آئند ماحول برقرار رکھنا ہے،پاکستان ان
ٹاپ 5 مارکیٹس میں شامل ہے جہاں ٹرمز آف سروس یا کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے باعث ٹک ٹاک پر موجود ویڈیوز کو بڑی تعداد میں ہٹایا گیا ہے،ٹک ٹاک کی ٹیمز نے ایسے اکاؤنٹس کو معطل یا بند کر دیا جو مسلسل خلاف ورزی کررہے تھے۔ ٹک ٹاک کی تربیت یافتہ ماڈریٹرز کی ٹیم کا نٹینٹ کا جائزہ لینے اور اسے ہٹانے میں مدد فراہم کرتی ہے، بعض معاملات میں یہ ٹیم تیاری کے مراحل میں موجود کانٹینٹ یا خلاف ورزی کا انداز رکھنے والے مواد مثلاً خطرناک چیلنجز یا نقصان دہ غلط اطلاعات کو بھی ہٹا دیتی ہے۔ ماڈریشن کے لیے ٹک ٹاک کی ٹیم ایک اور طریقہ بھی استعمال کرتی ہے،جس میں اس کے استعمال کرنے والوں کی جانب سے ایک فیچر کے ذریعے رپورٹس موصول ہوتی ہیں جس کا استعمال کرتے ہوئےغیر مناسب مواد یا اکاؤنٹ کے بارے میں ٹک ٹاک کو رپورٹ کرسکتے ہیں۔