05:50 pm
نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس عثمان بزدار نے جاری کیا یا کسی اور نے؟ حقیقت سامنے آ گئی، سنسنی خیز انکشافات

نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس عثمان بزدار نے جاری کیا یا کسی اور نے؟ حقیقت سامنے آ گئی، سنسنی خیز انکشافات

05:50 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس کس نے جاری کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یا کسی اور نے، اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز نے اہم سرکاری خطوط کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر نجی ہوٹل کو شراب کا غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کا الزام ہے، نیب نے انھیں 12 اگست کو طلب کیا ہے، نیب کا کہنا ہے کہ شراب کا پرمٹ جاری کرتے ہوئے پالیسی اور قانون نظر انداز کیے گئے، ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کا
غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا۔ روزنامہ اوصاف نے لائسنس کے اجرا سے متعلق سرکاری خطوط کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس ڈی جی ایکسائز پنجاب نے جاری کیا، عثمان بزدار نے شراب کا لائسنس دیے جانے کی کوئی سمری منظور نہیں کی۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نے سمری وزیر اعلیٰ تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لی تھی، لائسنس کی درخواست پر مبنی سمری 2 مرتبہ وزیر اعلیٰ کو بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی، سمری براہ راست وزیر اعلیٰ کو بھیجنے کی کوشش پر متعلقہ ادارے کے افسران کی سرزنش بھی ہوئی تھی۔ ذرایع نے بتایا کہ پرنسپل سیکریٹری نے سمری براہ راست وزیر اعلیٰ کو بھجوانے پر اظہار ناراضگی کیا، خط میں متعلقہ ادارے سے کہا گیا کہ غیر ضروری طور پر کیسز وزیر اعلیٰ کو نہ بھجوائے جائیں، پرنسپل سیکریٹری نے چیف سیکریٹری کی ہدایات کو بھی خط کا حصہ بنایا۔وزیر اعلیٰ سے منظوری نہ ملنے پر ڈی جی ایکسائز نے سمری کی منظوری دے دی تھی، بعد میں تعینات ہونے والے دوسرے ڈی جی نے شراب کا لائسنس منسوخ کر دیا، نجی ہوٹل نے لائسنس منسوخ ہونے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا تھا، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے لائسنس بحال کرنے کی استدعا منظور کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لائسنس کی منظوری یا منسوخی سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔

تازہ ترین خبریں

فرانسیسی صدر کو معزول کر دو ! ترک صدر طیب اردگان کا اہم ترین بیان ، ہلچل مچ گئی

فرانسیسی صدر کو معزول کر دو ! ترک صدر طیب اردگان کا اہم ترین بیان ، ہلچل مچ گئی

آج کی سب سے بڑی خبر !جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں کی جائدادیں سامنے لے آئے

آج کی سب سے بڑی خبر !جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں کی جائدادیں سامنے لے آئے

شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے

شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے

بلدیاتی انتخابات اس سال نہیں ہوںگے،عوام  کو بری خبرسنادی گئی،نئی تاریخ کااعلان

بلدیاتی انتخابات اس سال نہیں ہوںگے،عوام کو بری خبرسنادی گئی،نئی تاریخ کااعلان

نکاح پر نکاح ، پاکستان کے اہم شہر میں پہلے سے نکاح شدہ لڑکی کے نکاح پر پہلا شوہر پہنچ گیا

نکاح پر نکاح ، پاکستان کے اہم شہر میں پہلے سے نکاح شدہ لڑکی کے نکاح پر پہلا شوہر پہنچ گیا

وزیراعظم کے نماز پڑھنے اور تسبیح ہاتھ میں رکھنے پر طنز،شہباز گل افتخاراحمد پر برس پڑے

وزیراعظم کے نماز پڑھنے اور تسبیح ہاتھ میں رکھنے پر طنز،شہباز گل افتخاراحمد پر برس پڑے

ابوظبی میں کورونا سے جاں بحق پاکستانی ڈاکٹر قومی ہیرو قرار

ابوظبی میں کورونا سے جاں بحق پاکستانی ڈاکٹر قومی ہیرو قرار

پاکستان کے کس صوبے کے محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ جعلی بھرتیوں کا انکشاف ؟ صوبے کے وزیر تعلیم خود بول پڑے

پاکستان کے کس صوبے کے محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ جعلی بھرتیوں کا انکشاف ؟ صوبے کے وزیر تعلیم خود بول پڑے

دل ہوتوایسا۔۔۔16کروڑ روپےجیتنے والے  استادنے نصف رقم اساتذہ میں تقسیم کردی

دل ہوتوایسا۔۔۔16کروڑ روپےجیتنے والے استادنے نصف رقم اساتذہ میں تقسیم کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میجرمحمداکرم شہید کی یاد گار پر حاضری،پھولوں چڑھائے،فاتحہ خوانی کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میجرمحمداکرم شہید کی یاد گار پر حاضری،پھولوں چڑھائے،فاتحہ خوانی کی

ملتان کے بعد’’لاہور میں بھی ڈیمولیشنگ موومنٹ کا پھیکا چورن نہیں بکنے والا‘‘فیاض الحسن چوہان

ملتان کے بعد’’لاہور میں بھی ڈیمولیشنگ موومنٹ کا پھیکا چورن نہیں بکنے والا‘‘فیاض الحسن چوہان

مریم نواز نےسابق جج ارشد ملک کے انتقال پراہم ٹویٹس کردیے

مریم نواز نےسابق جج ارشد ملک کے انتقال پراہم ٹویٹس کردیے

وزیر اعظم کی ان تھک کوششوں سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے،شہبازگل

وزیر اعظم کی ان تھک کوششوں سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے،شہبازگل

ارشدملک جیسے جج کون تیار کرتاہے۔۔ مسلم لیگ نے ایک بار پھر الزامات کی پوچھاڑ کردی،

ارشدملک جیسے جج کون تیار کرتاہے۔۔ مسلم لیگ نے ایک بار پھر الزامات کی پوچھاڑ کردی،