05:38 am
سعودی عرب کی اہم ترین شخصیت کاانتقال،پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاسعودی قیادت سے اظہار تعزیت

سعودی عرب کی اہم ترین شخصیت کاانتقال،پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاسعودی قیادت سے اظہار تعزیت

05:38 am

راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے سعودی نائب وزیر دفا ع کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے آرمی چیف کاغمزدہ خاندان کےساتھ اظہارتعزیت۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے سعودی عرب کے قیادت سے بھی
افسوس کا اظہار کیا ۔۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع محمد العایش انتقال کر گئے ۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محمد العایش کئی عہدوں پر فائز رہے۔ پائلٹ آفیسر، ایئر بیس کے ڈائریکٹر، فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر اور سعودی فضائیہ کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں جبکہ 2014 سے معاون وزیر دفاع بدرجہ وزیر کام کررہے تھے۔