03:41 pm
پنجاب کے   ڈپٹی ڈائریکٹر ریو نیو واسا شاہد حفیظ  کوان کی اہلیہ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریو نیو واسا شاہد حفیظ کوان کی اہلیہ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

03:41 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بطور اہم ترین سرکاری افسر گرانقدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیت  ڈپٹی ڈائریکٹر ریو نیو واسا شاہد حفیظ  کوان کی اہلیہ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔جبکہ ملزمہ نے فائرنگ کرکے خود کو بھی شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ نا معلوم افراد نے جوہر ٹائون میں اپنی رہائشگاہ پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر ریو نیو واسا شاہد حفیظ کو گولیاں
مار دیں جس سے وہ موقع پر ہیدم توڑ گئے جبکہ ان کی اہلیہ شہلا شدید زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کو بھی طلب کرلیا اور ان کے ساتھ مل کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کومردہ خانے منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع کی گئیں اور یہ بات سامنے آئی کہ گھریلو جھگڑے پر اہلیہ نے ہی فائرنگ کی جس سے شاہد حفیظ جاں بحق ہو گئے جبکہ بعد ازاں اہلیہ نے گولی مار کر خود کو بھی زخمی کر دیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔‎

تازہ ترین خبریں