05:05 pm
منتیں ترلے شروع ،محمدبن سلمان اورمودی نے پومپیو کے ذریعے کیادرخواست کردی ،پاکستان کاکراراجواب

منتیں ترلے شروع ،محمدبن سلمان اورمودی نے پومپیو کے ذریعے کیادرخواست کردی ،پاکستان کاکراراجواب

05:05 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پرگفتگوکی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان افغانستان اوردیگر علاقائی امورکے حوالے سے بات چیت ہوئی۔دوسری طرف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کوبڑی اہمیت دیتاہے۔شاہ محمودقریشی نے امریکہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم امریکہ کاشکریہ اداکرتے ہیں کیونکہ امریکہ نے سلامتی کونسل کے کشمیرکے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ہونیوالی بحث میں حصہ لیا۔پاکستان کشمیرکا
معاملہ سلامتی کونسل میں لے کرگیاجس میں اس کوچین کی حمایت بھی حاصل تھی۔پاکستان نے کہاکہ افغانستان میں امن کےلیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیرمیں ہونیوالے مظالم کے حوالے سے بھی مائیک پومپیوکوآگاہ کیا۔شاہ محمودقریشی نے فون کال سے پہلے کہاتھاکہ بیک چینل سےپاکستان کوپیغاما ت دئیے جارہے ہیںکہ بھارت مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے بات کرناچاہ رہاہے۔پاکستان کی جانب سے کہاگیاہے کہ آرٹیکل 370کی بحالی ،کشمیرکاپراناسٹیٹس جب تک بحال نہیں ہوتااس وقت تک بات چیت کاکوئی سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔کشمیرکے حوالے سے پاکستان نے اوآئی سی سمیت سعودی عرب کوبھی تنقیدکانشانہ بنایاتھاجس کے بعد امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان اپنی اس جارحانہ پالیسی کوترک کردے۔اقوام متحدہ کی جانب سے کہاگیاہے کہ بھارت اگرمقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم بندنہیں کرتاتواقوام متحدہ فوری طور پرمداخلت کرے۔

تازہ ترین خبریں