05:51 pm
مئیر اسلام آباد نے ہفتہ وار بازار لگانے کے احکامات جاری کردیے

مئیر اسلام آباد نے ہفتہ وار بازار لگانے کے احکامات جاری کردیے

05:51 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے شہر میں ہفتہ وار بازار لگانے کے احکامات جاری کردیے۔شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ایچ نائن اور جی ٹین میں کل سے ہفتہ وار بازار شیڈول کے مطابق لگائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹال ہولڈرز کو ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔میئر اسلام آباد نے
کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ اب بھی منڈلارہا ہے، دکانوں پر سماجی فاصلے کا خیال بھی خصوصاً رکھا جائے۔

تازہ ترین خبریں